-->

Christianity Religion History,Origin Complete Religion in Urdu ‎(عیسائیت مذہب)

عیسائیت              

دیباچہ:-
مسیحیت ایک تثلیث کا عقیدہ رکھنے والا مذہب ہے، جو یسوع کو مسیح، خدا کا بیٹا اور خدا کا ایک اقنوم مانتا ہے۔ اور اسے بھی عین اسی طرح خدا مانتا ہے، جیسے خدا اور روح القدس کو۔ جنہیں بالترتیب باپ، بیٹا اور روح القدس کا نام دیا جاتا ہے۔ اپنے پیروکاروں کی تعداد کے اعتبار سے مسیحیت دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہے۔ عمومی لحاظ سے مسیحیوں میں یسوع ناصری کی انفرادیت کے بارے میں عقیدہ مشترک ہے کہ وہ خدا کے بیٹے تھے اور انہوں نے اپنی صلیبی موت کے ذریعہ انسانیت کا کفارہ ادا کیا اور اپنی موت تیسرے دن ہی قبر سے جی اٹھے۔ مسیحی لوگ مذہب میں داخلے کے لیے بپتسمہ پر عقیدہ رکھتے ہیں۔
مسیحیت کا تعارف:-
مسیحیت مذہب پہلی صدی عیسوی میں وجود میں آیا۔ یسوع مسیح جن کو اسلامی دنیا عیسیٰ ابن مریم کے نام سے پکارتی ہے، ان کو تثلیث کا ایک جزو یعنی خدا ماننے والے مسیحی کہلاتے ہیں۔ لیکن کچھ فرقے یسوع کو خدا نہیں مانتے وہ انہیں ایک نبی یا عام انسان مانتے ہیں۔ یہ مذہب مختلف ناموں (مثلاً عیسائیت، مسیحیت اور نصرانیت) کے ساتھ پکارا جاتا ہے۔
حضرت عیسیٰ کا تعارف:-
حضرت عیسیٰ حضرت مریم کے ہاں بغیر باپ کے یروشلم کی ناصرہ بستی میں پیدا ہوئے اور آپ علیہ السلام نے بچپن ہی سے گفتگو کر کے اپنی والدہ کی عفت و عصمت اور اپنے نبی ہونے کا اظہار کیا تھا، 30 سال کی عمر میں رمضان میں آپ کو نبوت دی گئ، کچھ عرصہ آپ علیہ السلام نے تبلیغ کی اور چند حواری تیار کیے پھر یہودیوں کی قتل کی سازش میں اللہ تعالیٰ نے آپ
کو زندہ آسمان پر اٹھا لیا اور اب قیامت کے قریب آپ علیہ السلام دوبارہ نزول فرمائیں گے۔
 
عیسائیت کے مشہور عقائد:-
1:- عقیدہ کفارہ:-
یہ عقیدہ عیسائی مذہب کی جان ہے، دراصل عیسائیت میں حضرت آدم علیہ السلام کے جنت میں درخت کے پھل کھانے کا گناہ موروثی طور پر ان کی اولاد میں منتقل ہو گیا تھا جس کے کفارہ کے لئے مسیح علیہ السلام نے سولی پر اپنی جان پیش کی۔ گویا تمام لوگوں کی طرف سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے اپنی جان کا کفارہ پیش کیا جس کی وجہ سے گناہ معاف ہوا۔ نیز مسیح علیہ السلام کی یہ وہ قربانی ہے جس کے ذریعے ایک گناہ گار انسان اللہ کے قریب ہو جاتا ہے۔
2:- عقیدہ تثلیث:-
مسیحیت میں تین خداؤں کا عقیدہ بہت عام ہے جسے عقیدہ تثلیث کہا جاتا ہے۔ عام طور پر مسیحی کہتے ہیں باپ، بیٹا، روح القدس تینوں مل کر ایک خدا بنتے ہیں اور یی تینوں الگ الگ بھی مکمل خدا ہیں۔
مقدس رسومات اور تہوار:-
1:- بپتسمہ:-
عیسائیت کی پہلی رسم ہے۔ یی ایک غسل ہے جو دائرہ عیسائیت میں داخل ہونے والے کو دیا جاتا ہے اس کے بغیر عیسائیت قبول کرنے والا شخص عیسائی نہیں ہو سکتا۔
2:-عشائے ربانی:-
دائرہ عیسائیت میں داخل ہونے کے بعد یہ اہم ترین رسم ہے، یہ رسم حضرت مسیح علیہ السلام کی یاد میں منائ جاتی ہے جو انہوں نے اپنی گرفتاری سے ایک دن پہلے اپنے حواریوں کے ساتھ رات کا کھانا کھایا تھا۔
3:-ایسٹر:-
یہ تہوار عیسائیت میں 21 مارچ کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے صلیب پر جان کا نزرانہ پیش کرنے کے تیسرے دن بعد زندہ ہونے کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔
4:- کرسمس:-
عیسائی 25 دسمبر کو یوم میلاد مسیح علیہ السلام مناتے ہیں۔
حضرت عیسیٰ کے مشہور معجزات:-
1:- مٹی کے پرندے بنا کر ان میں پھونک مارتے تو وہ پرندے زندہ ہو کر اڑنے لگتے۔
2:- کوڑ اور پھلبہری کی بیماری والے شخص کے جسم پر ہاتھ پھیرتے تو وہ صحت مند ہو جاتا۔
3:- مردے کو بوقت ضرورت اللہ کے حکم سے زندہ کرتے۔
4:- شیر خوارگی کی عمر میں ماں کی گود میں بول کر ماں کی عفت و عصمت کی گواہی دی۔ وغیرہ۔
حضرت عیسیٰ اور صلیب:-
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے صلیب پر جان دینے کے بارے سامی مذاہب کے پیروکاروں کا نقطہ نظر مختلف ہے:
عیسائیوں کے نزدیک حضرت عیسیٰ کو صلیب پر لٹکایا گیا تھا مگر آپ علیہ السلام تیسرے دن زندہ ہو کر واپس اپنے شاگردوں کے پاس آگئے اور پھر چالیس دن کے بعد شاگردوں کی موجودگی میں آسمان کی طرف واپس آنے کا وعدہ کر کے چلے گئے۔
یہودیوں کے نزدیک:-
حضرت عیسیٰ کو صلیب پر لٹکایا گیا اور وہی انہوں نے جان دے دی اس لئے وہ دوبارہ زندہ نہیں ہوئے اور نہ ہی آسمان کی طرف گئے ہیں۔
مسلمانوں کے نزدیک وہ صلیب پر نہیں لٹکائے گئے بلکہ ان کے ساتھ منافقت کرنے والے ان کے شاگرد یہودا اسکریوطی کو ان کی جگہ صلیب پر لٹکایا گیا تھا اور حضرت عیسیٰ کو زندہ آسمان پر اٹھا لیا گیا تھا دوبارہ قیامت کے قریب نزول فرمائیں گے۔
مقدس کتاب:-
بائبل میں ایک حصہ مسیحیت کی مقدس کتاب پر مشتمل ہے۔ بائبل کے دو حصے ہیں، عہد نامہ قدیم (عتیق) اور عہد نامہ جدید (اسی میں چار کتب کو انجیل کہا جاتا ہے)
عہد نامہ قدیم یہودیوں کی مقدس کتاب ہے اور اس میں موسیٰ علیہ السلام اور دیگر تمام انبیاء کے حالات کو ضبط تحریر میں لایا گیا ہے، بائبل کا عہد نامہ(عتیق) 39 کتب جبکہ عہد نامہ جدید 27 کتب پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی کتب ہیں۔ اس لیے رومن کیتھولک فرقے کے عہد نامہ عتیق میں 46 کتب ہیں جبکہ پروٹسٹنٹ کے عہد نامہ قدیم میں 39 کتب ہیں۔
عہد نامہ جدید یسوع مسیح کے احوال اور کلیسیائ تاریخ پر مشتمل ہے۔ دونوں فرقوں (کیتھولک اور پروٹسٹنٹ) کا عہد نامہ جدید 27 کتب پر مشتمل ہے۔
مشہور اناجیل:-
1:- انجیل متی
2:- انجیل مرقس
3:- انجیل لوقا
4:- انجیل یوحنا
5:- انجیل برنباس۔



Previous Post
Next Post

This is Muhammad Shoaib Irshad Advocate from Tehsil Bhalwal District Sargodha. I have an LL.B Hons from the University of Sargodha in 2022. My main focus is to spread knowledge and awareness by writing articles on different current affairs topics.

Related Posts